اخبارالصنادید، علاقه روهیلکهند، بالخصوص ریاست رامپور، کی پـٹھانو کی مستند تاریخ، دوره دو جلدی
Akhbar-Ul-Sanadeed, The History of the Pathans, A Set of 2 Volumes
Akhbar-Ul-Sanadeed, Authentic History of the Pathans, Especially Rampur State, A Set of 2 Volumes
Akhbar-al-Sanadeed - Akhbar-us-Sanadeed
By: Maulavi Hakim Muhammad Najmul Ghani Khan Najmi Rampuri /جناب مولوی حکیم محمد نجم الغنی خان نجمی رامپوری
کتاب: تعارف
جلد اول: اس کتاب میں افغان قوم اور پٹھانوں پر تحقیق پیش کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ روہیلہ اور روہیلکھنڈ کی وجہ تسمیہ اور روہیلہ کی قدیم تاریخ اور ان کے معزز لوگوں کی سوانح پر سیر حاصل بحث کی گئی ہے ۔ کتاب دو جلدوں میں ہے زیر نظر کتاب اس کی پہلی جلد ہے۔ مصنف کا ارادہ روہیلہ کی مکمل تاریخ لکھنے کا ہے تاکہ ان کی بہادری اور کارناموں کو رہتی دنیا کے لئے محفوظ کیا جا سکے چونکہ مدتوں تاریخ نویسوں کی ان سے عدم توجہ کی وجہ سے ان کی تاریخ دھندلی اور ماند پڑنے لگی تھی اس لئے مصنف نے اس مردہ قوم کو حیات جاودانی بخشتے ہوئے تاریخ کے ان صفحات میں محفوظ کر دیا۔ کتاب کے شروع میں مورخ نے تاریخ نویسی کے فن اور اس کی اہمیت و افادیت اور ضرورت پر ایک بہترین دیباچہ لکھا ہے ۔ تاریخ روہیلہ کے شائقین کے لئے اور تاریخ کے طالبعلم کو اس کا مطالعہ فائدہ سے خالی نہیں ۔
جلد نمبر 2:اخبار الصنادید کی دوسری جلد اس میں مصنف نے نواب سید محمد سعید خان بہادر ابن نواب سید محمد خان بہادر سے لیکر نواب سر سید محمد حامد علی خان بہادر کی مسند نشینی تک کے حالات بیان کئے ہیں ۔اسی کے ساتھ ساتھ اس دور کے محکموں اور کارناموں کا تفصیلی جائزہ لیا ہے ۔ اور خاتمہ کتاب میں ریاست رامپور کے احوال اور اس کا جغرافیہ،صنعت و حرفت ، اقوام و اہل خاندان ریاست کے اعزاز و مراسم اور ان کے دستوروں کو بہت ہی مفصل انداز میں بیان کیا ہے ۔ اس لئے افاغنہ و روہیلہ اور خوانین علاقہ روہیلہ کی مکمل جانکاری کے لئے یہ کتاب مکمل انسائکلوپیڈیا کا درجہ رکھتی ہے ۔
مصنف نجم الغنی خان نجمی رامپوری
My Rating
You Have To Buy The Product To Give A Review